Wednesday, January 14, 2015

Monday, January 12, 2015

Daishing three by Mazhar kaleem


ڈیشنگ  تھری 

از 
(مظہر کلیم( ایم -ایے 

چند باتیں 
(مصنف کے قلم سے )

معزز قارئین  جرائم کی دنیا میں بعض اوقات ایسے مجرم بھی نمودار  ہو جاتے ہیں جو مجرم ہونے کے باوجود بھی مجرم نہیں ہوتے . انکا مقصد بے حد نیک ہوتا ہے لیکن اسکے باوجود انکا انداز مجرمانہ ہوتا ہے ڈیشنگ تھری بھی ایسے  مجرموں کی کہانی ہے جنکے سامنے ایک بلند اور ا علی مقصد ہے . لیکن اپنے مقصد  کے  حصول کی لئے انہوں نے  جو طریقہ استعما ل کیا وہ عمران جیسے آدمی کے لئے ناقابل  برداشت تھا چنانچہ عمران اور مجرموں کے درمیان ایک خوفناک کش مکش شروع ہو گیئ لیکن جب عمران نے ان مجرموں پر قابو پا لیا  تب اسے احساس  ہوا ک یہ بیچارے تو بڑے اعلیٰ  مقصد کے لئے ہاتھ پیر ما ر رہے تھے . اور ظاہر ہے عمران تو عمران  ہی ہے وه انہیں گرفتار کرنےکے  بجاے   مونگ کی دال  کھلانے پر مصر ہو جاتا ہے  اس ناول کے اختتام پر آپکی ہمدردیاں یقینا مجرموں کے ساتھ ہونگی اورشاید آپ بھی عمران کے ساتھ مونگ کی دعوت میں شامل ہونا پسند کریں مگر پہلے ناول پڑھ لیں see more


ویدر باس(حصہ دوم)weather boss by mazhar kaleem M. A.

ویدر باس(حصہ  دوم)

از
مظہر کلیم ( ایم – اے)

لمحہ لمحہ بدلتی کہانی ویدر باس کا بقیہ حصّہ ملاحظہ فرمائیں   نیز عمران اور مجرموں کے درمیان ذہنی اور جسمانی جنگ  سے محظوظ ہوں ویدر باس کے پہلے حصّے کی طرح یہ دوسرا حصّہ بھی دلچسپیوں سے بھرپو ر ہے  ناول حاضر ہے  فیصلہ آپ خود ہی کریں 
Image result for weather boss by mazhar kaleem

(ویدر باس )weather boss by Mazhar kaleen

ویدر باس(حصّہ اول )

از
مظہر کلیم ( ایم – اے)
مصنف کے  قلم سے

محترم قارئین   زمانے کے انداز تیزی سے بدلتے جا رہے ہیں اب وہ مجرم تو جرائم کی دنیا میں مجرم ہی نہیں کہلاتے جو منشیات کی اسمگلنگ کرتے ہوں ، دو چار قتل کر لیتے ہوں یا پھر کسی ہوٹل کے تہ خانے میں جوا کھلاتے ہوں ، اب تو ایسے مجرموں کا دور ہے جو پورے ملک پر خدائی قہر بن کر ٹوٹتے ہوں ۔جو آنا فانا حکومتوں کو تہ و بالا کر دینے کی ہمت رکھتے ہوں جو اس بھرپور انداز میں حملہ کرتے ہوں کہ سیکرٹ سروس پولیس اور انٹیلیجنس بغلیں جھانکتی رہ جائیں۔ اور ویدر باس کے مجرم تو ان سے بھی دو ہاتھ آگے ہیں ۔ ایسے خوفناک انداز میں سامنے آتے ہیں کہ دل دہل جاتا ہے اور ذہن مفلوج ہو کر رہ جاتا ہے  مگر ہر فرعون را موسیٰ کے مصداق عمران کی خدا داد صلاحیتیں   آڑے  آجاتی ہیں اور پھر ان خوفناک مجرموں کے خطرناک  ترین منصوبوںکا تار و پود کچھ اس طرح بکھر جاتا ہے  اور انہیں بغلیں جھانکنے کا بھی موقع نہیں ملتا  ۔  اگر آپ کو یقین نہیں آ رہا ہو پھر آئیے ناول شروع کیجئے اور خود ہی فیصلہ کیجئے ۔۔۔۔۔۔۔
Image result for weather boss by mazhar kaleem
پارٹ ١

Urdu Novel Downloads: Aaytishi Bada imran series by Ibne Safi imran seri...

Urdu Novel Downloads: Aaytishi Bada imran series by Ibne Safi imran seri... : Aatshi Badal   Imran Series No 46 click here to downloa...